15 اکتوبر 2013 - 20:30
شام میں دھشتگردی، لبنان میں بے انصافی

مجلس اعلائے شیعیان لبنان کے نائب سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان نے شام اور بحرین کے بگڑتے ہوئے حالات کی بابت خبردار کیا ہے۔

ابنا: مجلس اعلائے شیعیان لبنان کے نائب سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان نے شام اور بحرین کے بگڑتے ہوئے حالات کی بابت خبردار کیا ہے۔العھد ویب سائٹ کے مطابق شیخ قبلان نے آج عید الضحی کی نماز کے بعد اپنے خطبوں میں کہاکہ شام میں جاری دہشتگردی اور بحرین میں بے انصافی عالم اسلام کے اہم ترین مسائل ہیں جن سے مسلمانوں کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے۔ شیخ عبدالامیر قبلان نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے انہیں کچل رہی ہے اور ملک میں بے انصافی کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر، عراق شام اور لبنان میں ہرروز عوام دہشتگردی کاشکار ہورہے ہیں، انہوں نے تاکید کی کہ علماء اسلام کو چاہیے کہ وہ تشدد اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لئے بنیادی اقدامات کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲